لاہور( جنرل رپورٹر ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے پاکستان کے طبی جرائد کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا۔ اس مقصد کے تحت پنجاب بھر سے 50 سے زائد مدیران، محققین، ادارتی بورڈ کے اراکین اور اشاعتی ماہرین یو ایچ ایس سٹی کیمپس میں جمع ہوئے جہاں میڈیکل جرنلزم کی ڈسپلن اسپیسفک فیکلٹی کونسل (DSFC) اور انٹر انسٹی ٹیوشنل جرنلزم کنسورشیم (IJC) کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور نے کی۔