بھارتی فضائیہ کا ایک اے این 32 طیارہ بھارتی ریاست آسام کے شہر جورہاٹ میں لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔
بھارتی فضائیہ کے مطابق حادثہ جورہاٹ میں واقع فضائیہ ایئر بیس پر پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ کو پائلٹ حادثے میں زندہ بچ گیا۔
بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد فائر فائٹنگ ٹیموں کو طلب کیا گیا، کو پائلٹ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام بھارتی فضائیہ کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا۔