لاہور(کورٹ رپورٹر) پاکستانی نژاد امریکی بز نس مین انجینئر مقصود کمبوہ کی سربراہی میں وفد نے پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ سے ملاقات کی، انھوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا ،پراسکیوٹر جنرل فرہاد علی شاہ نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ اوورسیز پاکستانیوں کے کیس بروقت منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے اسپیشل پراسکیوٹر پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں ،ایڈمن ڈائریکٹر ارشد فاروقی نے وفد کے سربراہ انجینر مقصود کمبوہ کو پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا جس کے بعد امریکہ میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر پراسکیوٹر جنرل فرہاد علی شاہ نے انھیں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔