لاہور(کرائم رپورٹرسے)سنگھ پورہ منڈی کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیاپولیس کے مطابق حادثہ ایک تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں پیش آیاجس کے باعث موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت علی شیرازی کے نام سے ہوئی ہے۔