ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے ساتھ بہت سے مسائل اور غلط فہمیاں حل کی راہ پر گامزن ہوچکی ہیں۔
تہران سے جاری اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ مذاکرات کےدائرہ کار میں قومی مفادات اور خودمختاری کے تحفظ پر تمام ریاستی اداروں کا مؤقف متفقہ ہے۔