• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ کے بعد عام آدمی کی قوت خرید شدید متاثر ، گھر چلانا دشوار،اگیگا

لاہور(خبرنگار)گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) پنجاب کے چیئرمین خالد جاوید سنگھیڑہ، یاسین وڑائچ، پروفیسر فائزہ رعنا، رانا انوالحق، بشیر وڑائچ، ضیاء اللہ نیازی، رانا لیاقت ، کاشف شہزاد، مختار گجر، میاں جہانگیر، عبدالغفار گجر، فیاض گیلانی ، ودیگر نے کہا ہے کہ پنجاب میں شدید مہنگائی کا طوفان برپا ہے۔موجودہ بجٹ کے بعد عام آدمی کی قوت خرید شدید متاثر ، گھر چلانا دشوار ہوگیا ہے ۔وفاقی بجٹ 26-2025میں اعلان کردہ 30 فیصد ڈسپییرٹی الاونس سے پنجاب کے ملازمین تاحال محروم ہیں۔ بلکہ سال 2023 نگران حکومت میں صوبہ پنجاب میں لیو انکیشمنٹ رولز میں ظالمانہ ترامیم کرکے ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر ملنے والی لاکھوں روپے کی لیو انکیشمنٹ رقم سےمحروم کر دیا گیا۔مزید یہ کہ موجودہ حکومت کی 2دسمبر 2024 کو پنشن اصلاحات میں ظالمانہ ترامیم نےسرکاری ملازمین پر ظلم وستم کی نئی تاریخ رقم کر دی ۔جس کی مثال کسی دوسرے صوبے میں ناپید ہے۔
لاہور سے مزید