• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمت ِ صحابہ واہل بیت ِاطہار مارچ 21جون کوہوگا

لاہور(خبرنگار)سنی تنظیمات اور مدارس کے مشترکہ پلیٹ فارم تحفظ ناموسِ رسالت محاذ لاہور کے زیرِ اہتمام 21جون بروز اتوار کو عظمت صحابہ واہل بیت اطہار مارچ ہوگا۔مارچ صبح 9 بجے لاہور پریس کلب سے شروع ہو کر وزیر اعلیٰ ہاؤس اختتام پذیر ہوگا۔مارچ میں علمائے کرام، مشائخ، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام الناس کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔مارچ کا مقصد صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اہلِ بیتِ اطہار کی عظمت، مقام و مرتبہ کو اجاگر کرنا اور امتِ مسلمہ میں اتحاد، محبت و احترام کا پیغام عام کرنا ہے۔
لاہور سے مزید