ملتان(سٹاف رپورٹر) گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے جامعہ زکریا کے سابق یونیورسٹی انجینئر (الیکٹریکل) محمد رفیق کی اپیل منظور کرتے ہوئے ان کی برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ہے،گورنر پنجاب نے یونیورسٹی سنڈیکیٹ کی جانب سے عائد کی گئی "سروس سے برطرفی" کی سزا ختم کرتے ہوئے محمد رفیق کو ملازمت پر بحال کرنیکا حکم دیا ہے، تاہم ان کی گزشتہ تین سالہ سروس ضبط کرنیکی سزا برقرار رکھی گئی ہے،گورنر سیکرٹریٹ پنجاب سے جاری کردہ فیصلے کے مطابق محمد رفیق نے پنجاب ایمپلائز ایفیشنسی، ڈسپلن اینڈ اکاونٹیبلٹی ایکٹ (پیڈا) 2006کے تحت سنڈیکیٹ کے اس فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی جس کے ذریعے انہیں طویل غیر حاضری اور مبینہ بدانتظامی کے الزامات کی بنیاد پر ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا جب کہاپیل کی سماعت کے دوران محمد رفیق نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف غیر حاضری کے الزامات حقائق کے منافی ہیں۔