لاہور(خالد محمودخالد) بھارتی فوج نے اپنے یونیفارم اور رسمی ضوابط میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے برطانوی دور کی متعدد روایات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے ضوابط کے تحت رسمی تقریبات میں استعمال ہونے والی تلوار کو لازمی روایت کے طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ریویو اور پروٹوکول تقریبات میں پرانی نوآبادیاتی روایات میں نرمی کی گئی ہے۔ برطانوی دور کی اصطلاح رائل کے الفاظ کو فوجی استعمال سے خارج کیا جا رہا ہے۔