• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں اسرائیلی حملے، ماں باپ اور بیٹی سمیت 12 فلسطینی شہید

کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی حملے، ماں باپ اور بیٹی سمیت 12فلسطینی شہید، 18 افراد زخمی ،اسرائیلی طیاروں نے رہائشی اپارٹمنٹ، بحالی مرکز اور خان یونس کے ایک پارک کو نشانہ بنایا۔ حملے اکتوبر میں امریکی ثالثی میں جنگ بندی کے باوجود جاری، غزہ میں 1100سے زائد افراد شہید ہوچکے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں کم از کم 12 لاشیں اسپتال لائی گئیں، ایک زخمی دم توڑ گیا جبکہ 18 افراد زخمی ہوئے۔ غزہ کے وسطی علاقے دیر البلح میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں ایک فلسطینی خاندان کے تین افراد، جن میں والد، والدہ اور ان کی چھ سالہ بیٹی شامل ہیں شہید ہو گئے۔

دنیا بھر سے سے مزید