کراچی(اسٹاف رپورٹر) دنیائے کر کٹ کے شہرہ آفاق بیٹسمین ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ گیری سوبرز جمعے کو 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، کرکٹ ویسٹ انڈیز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ ایک عظیم اننگز کا خاتمہ ہو گیا ہے۔مرحوم28جولائی1936کو بار بار ڈوس میں پیدا ہوئے،ان کے انتقال پر انٹر نیشنل کر کٹ کونسل، پاکستان سمیت مختلف کر کٹ بورڈز کے حکام اور کئی نامور کھلاڑیوں نے دکھ اور فسوس کا اظہار کرتے ہوئے کر کٹ میں ان کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا ہے، ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری آل راونڈر گیری سوبرز دنیا کے عظیم ترین کرکٹرز میں شمار کیے جاتے تھے،۔سر گیری سوبرز کرکٹ کی تاریخ کے وہ پہلے بیٹسمین تھے جنہوں نے ایک اوور میں 6 چھکے مارے تھے۔گیری سوبرز نے کیریئر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وہ فاسٹ بولنگ کے ساتھ رسٹ اسپن بھی کرتے تھے اور شاندار فیلڈر بھی مانے جاتے تھے۔انہوں نے17 سال کی عمر میں مارچ 1954میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا،مجموعی طور پر، بائیں ہاتھ سے بیٹنگ اور بولنگ کرنے والے سوبرز نے ویسٹ انڈیز کے لیے 93 ٹیسٹ میچ کھیلے۔