• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 دن کیلئے پٹرول 316.15 اور ڈیزل 354.35 روپے ہوگیا

اسلام آباد(عاطف شیرازی) پٹرول316.15 اور ڈیزل354.35 روپے کا ہوگیا، حکومت نے پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل31 روپے 5 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا کردیا،مٹی تیل قیمت میں بھی 34روپے 33پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے،پیٹرولیم ڈویژن کے جا ری کردہ اعلامیہ کے مطابق پیٹرول 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ۔وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ کی نئی قیمتوں کا اعلان 3 روز کے لیے کیا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 18 سے 20 جولائی کے لیے ہوں گی،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئ قیمت اضافے کے بعد 354 روپے 35 پیسے اور پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت اضافے کے بعد 316 روپے 15 پیسے مقرر ہو گئی ۔ادھر اوگرا نے مٹی کا تیل مہنگا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،مٹی کے تیل کی نئی فی لیٹر قیمت 276روپے 66پیسے مقرر کی گئی ہے ۔اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 242 روپے 33پیسے فی لیٹر تھی وفاقی حکومت کاپیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ ،جس کے باعث پیٹرول کی قیمت میں80 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی برقرار ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں70 روپے82 پیسے فی لیٹر لیوی کی وصولی جاری رہے گی۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر لیوی برقرار رہے گی۔

اہم خبریں سے مزید