کراچی (نیوز ڈیسک) اڈانی نے امریکی سرمایہ کاری اور مقدمہ ختم کرنے کے فیصلے میں تعلق کی تردید کر دی۔ امریکی جج نے گوتم اڈانی سے اس معاملے پر وضاحت طلب کی تھی، جسٹس ڈپارٹمنٹ پہلے ہی فوجداری مقدمہ واپس لے چکا۔ بلومبرگ کے مطابق بھارتی ارب پتی صنعت کار گوتم اڈانی نے امریکی وفاقی عدالت کو بتایا ہے کہ امریکہ میں سرمایہ کاری کے ان کے وعدے کا امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے ان کے خلاف فوجداری مقدمہ ختم کرنے کے فیصلے سے کوئی تعلق نہیں۔