کراچی (جنگ نیوز) فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹینا اور انگلینڈ کا سیمی فائنل تلخی پر ختم ہوا، میچ کے بعد جوڈ بیلنگھم کی لیونل میسی اور ویلنٹین بارکو سے جھڑپیں بھی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ دورانِ میچ ریفری کے ایک متنازع فیصلے پر میسی اور بیلنگھم بھی الجھ پڑے ، انگلش کھلاڑیوں نے ارجنٹینا کے فاؤلز پر کارڈ نہ دکھانے پر احتجاج کیا۔ اختتامی سیٹی کے بعد بیلنگھم اور بارکو میں تلخ کلامی ہوئی، وائرل ویڈیوز میں بیلنگھم کو بارکو کے سر پر تھپڑ مارتے دیکھا گیا، جواب میں بارکو نے دھکا دیا، دیگر کھلاڑیوں نے معاملہ ختم کرایا۔