ابوظبی (سبط عارف) متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر گاڑیوں کی جعلی انشورنس آفرز سے عوام کو خبردار کرتے ہوئے پاکستانیوں سمیت اردو سمجھنے والوں کے لئے بھی خصوصی انتباہ جاری کیا ہے۔اماراتی وزارت داخلہ کے مطابق جعلساز پرکشش آفرز اور جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے شہریوں اور رہائشیوں کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔