لاہور(خالدمحمودخالد) بنگلہ دیش کے وزیرِ اعظم کے مشیر برائے پالیسی و حکمتِ عملی امور ڈاکٹر زاہد الرحمٰن اتوار کی شام بھارت کے سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچے تو اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے امیگریشن اور سیکیورٹی حکام نے ان کا نام سیکورٹی واچ لسٹ پر ہونے کی وجہ سے انہیں تقریباً ڈھائی گھنٹے تک روکے رکھا۔ ڈاکٹر زاہد الرحمان نے اسے توہین آمیز سمجھتے ہوئے احتجاجا اپنا دورہ منسوخ کر کے واپس ڈھاکہ جانے کا فیصلہ کر لیا اور کولمبو کے راستے ڈھاکہ واپس چلے گئے۔