• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کو کشمیر پالیسی پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے گورنر پنجاب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے مسجد حسینیہ و دربار حسین امام بارگاہ کا دورہ کیا پیپلز پارٹی کینٹ ٹاون کے صدر حسن اشرف بھٹی کی نگرانی میں دوبارہ تعمیر ہونے والی مسجد و امام بارگاہ کا افتتاح کیا اور علم کشائی بھی کی۔افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران ڈاکٹر اصغر مسعودی بھی شامل تھے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ مسجد و امام بارگاہ کی تعمیر مکمل ہوئی یہ محرم الحرام کا مہینہ حساس ہے۔ ماہ محرم الحرام میں دشمن کے لئے فساد پھیلانا آسان ہوتا ہے صوبائی وزیر اور آئی جی سے محرم الحرام کے حوالے سے بات کروں گا انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے کشمیر کے حالات پر دل کڑھتا ہے۔حکومت کو کشمیر پالیسی پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔مذاکرات سے معاملے کا بہتر حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔گلگت بلتستان اور کشمیر ایک ہی کاز سے منسلک ہیں۔

لاہور سے مزید