• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کو مساوی حقوق کی فراہمی حکومت کی بنیادی ترجیح، رمیش سنگھ اروڑہ

لاہور(خبرنگار)صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت انسانی حقوق کے تحفظ، مذہبی ہم آہنگی اور معاشرتی شمولیت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں کو بلا امتیاز مساوی حقوق، عزت، انصاف اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔ اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود، معاشی خودمختاری، تعلیم اور روزگار کے مواقع میں اضافہ حکومت کے ویژن کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن (HFO) کے زیر اہتمام محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور، حکومت پنجاب کے اشتراک سے منعقدہ “ہیومن رائٹس گورننس پراجیکٹ” کی افتتاحی و تعارفی مشاورتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
لاہور سے مزید