• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشینری کے استعمال اور نگرانی کے نظام میں بے ضابطگیوں پر شدید تشویش

ملتان ( سٹاف رپورٹر) میونسپل ایمپلائز یونین کے جنرل سیکریٹری رضوان بھٹہ نے صاف ستھرا پنجاب اتھارٹی کے زیر انتظام مشینری کے استعمال اور نگرانی کے نظام میں مبینہ بے ضابطگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضوان بھٹہ نے دعویٰ کیا کہ زون M-2 میں تعینات بعض اہلکاروں کی جانب سے سرکاری گاڑیوں کے ٹریکر سسٹم کے غلط استعمال کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، ان کے مطابق آپریشن منیجر اور ان کا ایک ساتھی ورکر مبینہ طور پر سرکاری گاڑیوں سے ٹریکرز اتار کر اپنی بائیک پر لگا لیتا ہے تاکہ گاڑیوں کی نقل و حرکت اور غلط ریڈنگ کو پورا کیا جاسکے ،انہوں نے مزید کہا کہ یونین کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس غیر قانونی عمل میں استعمال ہونیوالی گاڑی کا نمبر 1492 ہے، جس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ضروری ہیں۔
ملتان سے مزید