لاہور (خبر نگار) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کی مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس مرکزی صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی زیر صدارت مرکزی دفتر پارک ویو لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی، داخلی اور عالمی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا اور متعدد اہم قراردادیں منظور کی گئیں۔