کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی بی52 بمبار طیارہ کیلیفورنیا میں گر کر تباہ، آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔معمول کے آزمائشی مشن کے دوران حادثہ پیش آیا،طیارہ اڑان بھرنے کے فوراً بعد گر کر شعلوں کی نذر ہوگیا۔ہلاک شدگان میں فوجی اہلکار اور دفاعی کمپنی کے ملازمین شامل، تحقیقات شروع، ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ حکام کے مطابق طیارہ اڑان بھرنے کے چند لمحوں بعد زمین سے ٹکرایا اور آگ کی لپیٹ میں آگیا۔