جی سیون ممالک کے رہنماؤں نے ایران امریکا معاہدے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔
جی سیون ممالک نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکا معاہدے کی حمایت کرتے ہیں، معاہدے پر مؤثر عمل درآمد کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں،۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی سمندری گزر گاہوں سے بغیر پابندی یا ٹول آمد و رفت عالمی تجارت کی بنیاد ہے۔
جی سیون ممالک نے کہا ہے کہ لبنان میں فوری اور مضبوط جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں، لبنانی قیادت کی حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے کی کوششوں کی بھی حمایت کرتے ہیں۔
اعلامیے میں جی سیون ممالک نے آبنائے ہرمز پر انحصار کم کرنے اور توانائی کے ذخائر میں اضافے کے عزم کا اظہار کیا ہے، قانون کی حکمرانی پر مبنی آزاد اور کھلے انڈو پیسیفک کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔