• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا ایران و لبنان کیلئے انسانی امداد فراہم کرنے کا اعلان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

چین نے ایران اور لبنان کے لیے انسانی امداد فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ لِن جیان (Lin Jian) کا کہنا ہے کہ ایران تنازع اور اس کے مشرقِ وسطیٰ پر اثرات سے پیدا ہونے والے انسانی بحران پر چین کو گہرا دکھ ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ایران اور لبنان کے عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے چین انسانی امداد فراہم کرے گا۔

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ لِن جیان (Lin Jian) کا کہنا ہے کہ چین مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کا اچھا دوست ہے اور امن مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ چین خطے میں جلد امن و استحکام کی بحالی کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید