• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنر سے وفد کی ملاقات

لندن: قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنر حسیب بن عزیز سے سفارت خانے میں آزاد کشمیر کے حوالے سے ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر قائم مقام ہائی کمشنر نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ ان کی جانب سے اٹھائے گئے تمام نکات اور سفارشات کو پاکستان کے متعلقہ اعلیٰ حکام تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومتِ پاکستان اوورسیز کشمیری کمیونٹی کے خدشات کو انتہائی اہمیت دیتی ہے اور ان کے ساتھ رابطے اور مکالمے کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

قائم مقام ہائی کمشنر سے ملاقات کرنے والے اس نمائندہ وفد کی قیادت مولانا قاضی عبدالعزیز چشتی (ایم بی ای) کر رہے تھے، جبکہ کونسلر راجہ اسلم خان نے وفد کی جانب سے مشترکہ قرارداد اور تحفظات قائم مقام ہائی کمشنر کے گوش گزار کیے۔

ملاقات میں وفد کے شرکاء کونسلر امجد علی، قاضی عبدالعزیز چشتی اور دیگر رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیر اور پاکستان کے درمیان رشتہ محبت، اعتماد اور قربانیوں پر مبنی ہے، وہ حالات کی بہتری چاہتے ہیں۔

وفد میں شامل سابق میئرز اور مقامی کونسلرز نے بھی اس حوالے سے مختلف سفارشات پیش کیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید