• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرومنگ گینگ کیسز، 8 مقدمات دوبارہ تفتیش کیلئے پولیس کو بھیج دیے گئے

گرومنگ گینگ کیسز کے حل نہ ہونے والے پہلے 8 مقدمات دوبارہ تفتیش کے لیے متعلقہ پولیس فورسز کو بھیج دیے گئے ہیں۔

آپریشن بیکن پورٹ کے تحت جنوری 2010ء سے مارچ 2025ء کے درمیان ایسے مقدمات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جن میں 2 یا زیادہ مشتبہ افراد پر جنسی استحصال کے الزامات تھے، ایک سے زیادہ متاثرین شامل تھے اور جن پر مزید کارروائی نہیں کی گئی تھی۔

آپریشن بیکن پورٹ میں صرف انہی مقدمات کو دوبارہ کھولا جا رہا ہے، جن میں مشتبہ افراد زندہ ہیں اور جن کے کیسز کا پہلے سے دوبارہ جائزہ نہیں لیا گیا۔

گزشتہ برس نومبر میں 23 پولیس فورسز کی جانب سے ایسے 1,273 مقدمات پہلے ہی نیشنل کرائم ایجنسی کو بھیجے جا چکے ہیں، ان میں 236 مقدمات ریپ سے متعلق ہونے کے باعث ترجیحی بنیادوں پر دیکھے جا رہے ہیں۔

اس مرحلے میں جائزہ لینے والوں کا خیال ہے کہ بعض مقدمات میں انسانی غلطی کے باعث تفتیش کے ممکنہ اہم پہلوؤں کو نظرانداز کر دیا گیا تھا۔

نیشنل کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل گریم بگر نے اس حوالے سے کہا کہ آپریشن بیکن پورٹ برطانیہ کی تاریخ میں بچوں کے جنسی استحصال اور زیادتی کے حوالے سے سب سے جامع اور پیچیدہ تحقیقات ہے، یہ متاثرین اور اس ظلم سے بچ جانے والوں کو انصاف دلانے کی جانب پہلا قدم ہے، اس پیمانے کی تحقیقات میں وقت لگے گا، لیکن درست نتائج حاصل کیے جائیں گے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید