• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف کا ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت اور علاقائی و دو طرفہ امور پر مشاورت کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے علاقائی ممالک کے درمیان سفارتی تعاون کی اہمیت پر بھی گفتگو کی۔

ایران اور روس نے مفاہمت کے لیے یو این سلامتی کونسل کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ مفاہمتی یادداشت کی تمام شقوں پر عمل درآمد یقینی بنانا امریکا کی ذمے داری ہے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نے لبنان کے خلاف صہیونی جارحیت کے خاتمے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

روسی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید