لاہور (نیوزرپورٹر) جدید تعلیم کے فروغ کے لیے جہانگیر خان ترین نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج سمن آباد میں جدید کمپیوٹر لیب کا افتتاح کر دیا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ حقیقی تبدیلی صرف جدید اور معیاری تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے، جس سے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ معاشرتی ترقی بھی یقینی بنائی جا سکے گی۔