• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ایران مفاہمتی معاہدے پر عملدرآمد کیلئے ابتدائی مذاکرات کل سوئٹزر لینڈ میں ہوں گے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

مفاہمتی معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد امریکا اور ایران کے نمائندے پاکستان، قطر اور دیگر متعلقہ ممالک کے اعلیٰ حکام کے ساتھ کل (جمعے کو) برگن اسٹاک سوئٹزر لینڈ میں ملاقات کریں گے۔

سوئس وزارتِ خارجہ کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی معاہدے پر دستخط کے بعد اس پر عمل درآمد سے متعلق ابتدائی مذاکرات سوئٹزر لینڈ کے برگن اسٹاک ریزورٹ میں ہوں گے۔

سوئس وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی اور ایرانی نمائندے ثالثی کرنے والے ممالک پاکستان اور قطر سمیت دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

سوئس وزارتِ خارجہ کے مطابق اس مرحلے پر اجلاس کے شیڈول اور تفصیلات کے بارے میں مزید معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ فرانس کے تاریخی ورسائی محل میں ہونے والا عشائیہ ایک بڑی سفارتی پیش رفت کا سبب بن گیا۔

وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی موجودگی میں ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر خود ذاتی طور پر دستخط کیے۔

اس معاہدے پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی دستخط کیے ہیں اور یہ اب نافذ العمل ہو چکا ہے۔

اس معاہدے کا مقصد جنگ کا خاتمہ ہے اور اس کے بعد معاہدے کے لیے جنیوا میں طے شدہ باضابطہ دستخطی تقریب منسوخ کر دی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید