• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عباس عراقچی کا اطالوی ہم منصب انتونیو تاجانی سے ٹیلیفونک رابطہ، مفاہمتی یادداشت پر تبادلۂ خیال

—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا اطالوی ہم منصب انتونیو تاجانی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

عرب میڈیا کےمطابق عباس عراقچی اور انتونیو تاجانی نے اس ٹیلیفونک رابطے میں ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر تبادلۂ خیال کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں استحکام اور سلامتی برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ معاہدہ امن کو مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی موجودگی میں دستخط کیے ہیں اور اس مفاہمتی یادداشت کا ٹائٹل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت رکھا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید