• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل جنوبی لبنان میں فوجی موجودگی برقرار رکھنے کیلئے بضد

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اسرائیل جنوبی لبنان میں فوجی موجودگی برقرار رکھنے کے معاملے پر بضد ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے قریبی سینئر اسرائیلی عہدیدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل امریکا کے ساتھ سخت مذاکرات کر رہا ہے۔

 سینئر اسرائیلی عہدیدار نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں تعیناتی سے متعلق اسرائیل اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے ایک مجوزہ معاہدے کی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں جس میں لبنان میں فوجی کارروائیوں کے خاتمے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید