• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا خیرمقدم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چین نے ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ معاہدہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مثبت اثرات کا حامل ہے، اُمید ہے کہ تمام فریق وعدوں کی مکمل پاسداری کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھاکہ جنگ کے آغاز سے ہی چین امن کے قیام اور مذاکرات کے فروغ کے لیے سرگرم کردار ادا کرتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران نے جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو کھولنے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر مقررہ وقت سے پہلے ہی دستخط کر دیے ہیں اور یہ معاہدہ اب نافذ العمل ہو چکا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی موجودگی میں دستخط کیے۔

دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے صدر مسعود پزشکیان کی تصاویر جاری کی گئی ہیں جن میں انہیں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید