امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ امریکا کی مضبوط اور طاقتور پوزیشن کے نتیجے میں ممکن ہوا، مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوج کی موجودگی میں تبدیلی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے گی۔
برسلز میں نیٹو وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے بعد پیٹ ہیگستھ نے گفتگو کے دوران کہا کہ اگر ایران نے اپنی ذمے داریاں اور وعدے پورے نہ کیے تو امریکا دوبارہ کارروائی شروع کرنے کے لیے تیار ہو گا۔
اُنہوں نے خبردار کیا کہ ایران کی جانب سے معاہدے کی شرائط پر عمل نہ کرنے کی صورت میں ایک بار پھر سخت اور مؤثر بحری ناکہ بندی نافذ کی جائے گی۔
امریکی وزیرِ جنگ کا کہنا ہے کہ یورپ کے بعض ممالک آبنائے ہرمز میں سیکیورٹی اور بحری آپریشنز میں زیادہ فعال کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
پیٹ ہیگستھ نے یہ بھی کہا کہ یہاں کسی قسم کی رعایت یا یک طرفہ فائدہ نہیں دیا جا رہا، مذاکرات کے پیچھے امریکا کی مضبوط فوجی طاقت اور دباؤ موجود رہے گا۔