متحدہ عرب امارات نے سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے کم از کم عمر 15 سال مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔
حکومتی میڈیا آفس کے مطابق فیصلے کے تحت 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانا یا استعمال کرنا ممنوع ہو گا۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ 15 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مکمل رسائی بھی حاصل نہیں ہو گی۔