• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطری وزیر خارجہ کی مصری ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو، امریکا ایران معاہدے پر تبادلہ خیال

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

قطر کے وزیر خارجہ نے مصری ہم منصب سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اس حوالے سے دوحہ سے قطری وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے پر تبادلہ خیال کیا کیا گیا۔ 

قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ امن کے قیام اور استحکام کو مضبوط بنانے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا، ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا قطر خیر مقدم کرتا ہے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ جنگ کے خاتمے اور جہاز رانی کی بحالی کاخیر مقدم کرتے ہیں۔ قطری وزیر خارجہ نے کہا ہم پاکستان سمیت دیگر فریقوں کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ 

قطر کے وزیر خارجہ نے کہا مفاہمتی یادداشت ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے اگلے مرحلے کے لئے مضبوط بنیاد ثابت ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ قطر نے تمام فریقوں سے پائیدار نتائج کو یقینی بنانے کی خاطر مثبت جذبہ اور باہمی روابط برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید