اٹلی کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کیخلاف توہین آمیز الفاظ کے استعمال پر امریکا کا دورہ منسوخ کردیا۔
جی سیون سربراہی اجلاس کے اختتام کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں اطالوی وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اُن کے ساتھ تصویر بنوانے کے لیے منت سماجت کر رہی تھیں، اس لیے انہیں ان پر ترس آرہا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اطالوی وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے وزیراعظم جارجیا میلونی کے لیے توہین آمیز الفاظ سے پورے اٹلی کو ٹھیس پہنچی ہے، اسی وجہ سے انہوں نے 21 اور 22 جون امریکا کا طے شدہ دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ جارجیا میلونی یورپ میں دائیں بازو کی نمایاں رہنماؤں میں شمار ہوتی ہیں، ماضی میں انہیں ٹرمپ کے قریبی نظریاتی اتحادیوں میں دیکھا جاتا تھا۔