• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات میں جنگ کے خاتمے، پابندیوں میں نرمی پر توجہ مرکوز رہی: اسماعیل بقائی

اسماعیل بقائی : فوٹو ایرانی میڈیا
اسماعیل بقائی : فوٹو ایرانی میڈیا 

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ اتوار کے مذاکرات میں جنگ خاتمے، پابندیوں میں نرمی پر توجہ مرکوز رہی۔

ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  اسماعیل بقائی نے کہا کہ مذاکرات میں ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی پر توجہ مرکوز رہی۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط محض ایک ابتدائی قدم ہے، جبکہ اصل اور زیادہ پیچیدہ مرحلہ اس کے عملی نفاذ کا ہوگا۔

حکام کے مطابق اب تک یہ واضح تھا کہ مفاہمتی یادداشت کا بنیادی مقصد خطے میں کشیدگی اور دشمنی کے خاتمے کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرنا ہے، تاہم اب توجہ اس بات پر مرکوز ہو گئی ہے کہ معاہدے کی شقوں پر عملدرآمد کیسے ہوگا اور فریقین اپنی ذمہ داریاں کس حد تک پوری کریں گے۔

ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان تفصیلی اور مسلسل مذاکرات جاری ہیں، جس کے باعث محتاط امید پائی جاتی ہے۔ تاہم حکام کا مؤقف ہے کہ معاہدے کی کامیابی کا حقیقی اندازہ زمینی حقائق اور عملی اقدامات سے ہی لگایا جا سکے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید