• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24 گھنٹے میں 67 جہازوں نے آبنائے ہرمز پار کیا: کرس رائٹ

امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران 67 جہازوں نے آبنائے ہرمز پار کیا ہے۔

امریکی میڈیا سے گفتگو میں کرس رائٹ نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز مرکزی راستے سے بارودی سرنگیں تاحال مکمل نہیں ہٹائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے آبنائے ہرمز میں جنوب سے ایک الگ راستہ کھولا ہے، اس راستے سے جہازوں کو حفاظتی نگرانی میں گزارا جارہا ہے۔

امریکی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران 67 جہازوں نے آبنائے ہرمز پار کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید