پشاور(گلزار محمد خان )خیبرپختونخوا حکومت کو ٹیکس نادہندگان کی جائیداد سیل کرنے اور ان کے بینک اکاونٹس منجمد یا اٹیچ کرنے کے اختیارات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پیٹرول پمپ اور سی این جی سٹیشن سے سالانہ 65 ہزار روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا، سیلز ٹیکس چوری ، جعلی انوائس یا ریکارڈ میں ردوبدل پر پانچ سال قید اور پانچ لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔خیبرپختونخوا بجٹ تجاویز کے مطابق نئے پراپرٹی ٹیکس شیڈول میں پانچ مرلہ تک خود استعمال ہونے والے رہائشی مکانات کو مکمل ٹیکس استثنیٰ دیا گیا ہے پہلے یہ حد چار اعشاریہ9مرلہ تھی تاہم کرائے پر دی گئی رہائشی جائیدا پر دوگنا ٹیکس عائد ہوگا جبکہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کو کرائے پر دی گئی عمارتوں پر 15 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا،مجوزہ شیڈول کے مطابقحکومت نے پراپرٹی ٹیکس کے بقایا جات کی ادائیگی پر بڑی رعایت بھی دی ہے جو مالکان 31 دسمبر 2026 تک اپنے تمام بقایا جات یکمشت ادا کریں گے انہیں 30 فیصد رعایت دی جائے گی جبکہ مقررہ تاریخ کے بعد ادائیگی نہ کرنے والوں سے جرمانے سمیت مکمل رقم وصول کی جائے گی، سب سے اہم تبدیلی یہ ہے کہ حکومت کو ٹیکس نادہندگان کی جائیداد سیل کرنے اور ان کے بینک اکاونٹس منجمد یا اٹیچ کرنے کے اختیارات بھی حاصل ہوں گے نئے پراپرٹی ٹیکس شیڈول کے مطابق پانچ مرلہ تک خود استعمال ہونے والے رہائشی مکانات کو مکمل ٹیکس استثنیٰ دیا گیا ہے پہلے یہ حد چار