• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیڈوکوصوبے کاسب سے زیادہ آمدن والاادارہ بنایا جائے گا،نذیرعباسی

پشاور(جنگ نیوز)صوبائی وزیر محکمہ توانائی وبرقیات نذیراحمدعباسی نے کہا ہے کہ توانائی کاشعبے ملکی معیشت میںبنیادی حیثیت رکھتاہے کیونکہ زراعت،صنعت،ٹرانسپورٹ،آبپاشی،بلدیات سمیت تمام شعبہ جات کی ترقی وخوشحالی اس اہم شعبے سے وابستہ ہیں۔خیبرپختونخوامیں پائے جانے والے سستی پن بجلی کی پیداوارکے قدرتی آبی وسائل سمیت تیل وگیس کے ذخائراس صوبے کاقیمتی سرمایہ ہیںجن کوبروئے کارلاکرمعیشت کومستحکم کرکے انقلاب برپاکیا جاسکتاہے۔پیڈوصوبے میںسستی پن بجلی پیداکرنے والاایک اہم سرکاری ادارہ ہے جوصوبے کوسالانہ اربوں روپے کی آمدن دے رہاہے۔پیڈو کوترقی دے صوبے کاسب سے زیادہ آمدن والاادارہ بنایاجائے گا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے محکمہ توانائی وبرقیات خیبرپختونخواکے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو)کے افسران پر مشتمل پیڈوآفیسرزایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیرمحکمہ توانائی وبرقیات نذیراحمدعباسی نے نومنتخب کابینہ کے چیئرمین سیدآصف رضا،صدرانجینئرمقیم الدین،جنرل سیکرٹری محمدابرار،سینئرنائب صدرسلمان آفریدی،نائب صدر وقاص گنڈہ پور،جائنٹ سیکرٹری صفت اللہ، فنانس سیکرٹری عمران خان،انفارمیشن سیکرٹری اشفاق خان اورآفس سیکرٹری شہزادخان سے انکے عہدوںکاحلف لیا۔
پشاور سے مزید