پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا کے وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن ونارکوٹکس کنٹرول سید فخر جہان نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا بروقت حل، شفاف طرزِ حکمرانی اور عوام کو یکساں ترقی کے دھارے میں لانا موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات کا بنیادی حصہ ہیں، نئے بجٹ میں پی کے 26بونیر میں ہر شعبہ زندگی کیلئے ایسے کثیرالجہتی اور اہم ترقیاتی منصوبے شامل کئے گئے ہیں جن کی تکمیل سے یہاں کے لوگوں کی زندگی بدل جائے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے عوامی خدمت، جوابدہی اور بہتر طرز حکمرانی کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی قیادت میں ایک ایسی گورننس سسٹم کو فروغ دیا جا رہا ہے جس میں عوام کی آواز کو اولین حیثیت حاصل ہو۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار حلقہ پی کے 26 بونیر میں منعقدہ پبلک ڈے کے موقع پر مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عوامی وفود، عمائدین، نوجوانوں اور شہریوں سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔