• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب تک میں وزیرِ اعظم ہوں، ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونگے: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو—فائل فوٹو
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو—فائل فوٹو 

اسرائیل کے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ جب تک میں اسرائیل کا وزیرِ اعظم ہوں تب تک ایران کے پاس کبھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔

نیتن یاہو نے حال ہی میں ایک سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسرائیل کو تباہ کرنے کے ایرانی منصوبے پر عمل درآمد روکا ورنہ آج ایران کے پاس ایسا کرنے کے لیے ایٹمی ہتھیار یا ایٹم بم موجود ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی دوستوں، امریکی فضائیہ اور امریکی فوج کے ساتھ مل کر ہم نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا۔

اسرائیلی وزیرِاعظم نے کہا کہ ہم نے ایران کے جوہری ڈھانچے کو تباہ کر دیا، ایران کے دہشت گردی کے محور کو توڑ دیا۔

انہوں نے امریکا ایران مذاکرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں چاہے کچھ بھی ہو، معاہدہ ہو یا نہ ہو، مگر جب تک میں اسرائیل کا وزیرِ اعظم ہوں، ایران کے پاس کبھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے، میں ایسا نہیں ہونے دوں گا۔

نیتن یاہو نے لبنان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمیں اپنے لوگوں کی حفاظت کی ضرورت ہے، ہم جنوبی لبنان میں سیکیورٹی زون میں رہیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے، ہماری لبنان کے ساتھ کوئی جنگ نہیں ہے، ہماری حزب اللّٰہ کے ساتھ جنگ ​​ہے جو لبنان کو دہشت زدہ کر کے ہماری تباہی کا خواہاں ہے، ہم لبنان کے ساتھ امن قائم کریں گے اور میں اس حوالے سے معاہدے پر دستخط کرنے کا منتظر ہوں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید