لاہور(خالدمحمودخالد) اسرائیلی وزارتِ دفاع کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل (ریٹائرڈ) عامر بارام نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اور دفاعی سیکریٹری راجیش کمار سنگھ سے اہم ملاقاتیں کیں۔ بھارتی وزارتِ دفاع کے مطابق ملاقاتوں میں بھارت اور اسرائیل کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے، مشترکہ منصوبوں، دفاعی تحقیق و ترقی، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور دفاعی صنعت میں شراکت داری کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔