• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی فنانس بل 2026 کثرت رائے سے منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاج

اسلام آباد (حنیف خالد، تنویر ہاشمی ، نمائندگان ) قومی اسمبلی نے مالی سال 27-2026 کے لیے فنانس بل 2026کثرتِ رائے سے منظور کر لیا، جبکہ اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تمام ترامیم مسترد کر دی گئیں، یکم جولائی سے نئے ٹیکس اقدامات اور مالیاتی اصلاحات کا نفاذ، لگژری گاڑیوں Eلیکوئیڈ پر ٹیکس اضافہ،3 ہزار سی سی تک درآمدی گاڑیوں پر86 فیصد، 3ہزار سے زائدپر 92 فیصد ڈیوٹی عائد ، بیرون ملک سفر پر FEDمیں کمی، الیکٹرک گاڑیوں کے سی کے ڈی کٹس کی درآمد پر حاصل ٹیکس چھوٹ میں 30 جون 2027تک توسیع ، نیفتھا، سالونٹ آئل ،ٹرپینٹائن FEDدائرے میں شامل ، فیس لیس آڈٹ، ای انوائسنگ اور ٹریکنگ نظام بھی منظور،آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کل حجم 18 ہزار 771 ارب روپے ہے، ایوان نے وزیر خزانہ کی سفارش کردہ ترامیم کی منظوری بھی دے دی۔ فنانس بل کی منظوری کے وقت تحریک انصاف اور اپوزیشن کے ارکان موجود نہیں تھے، بعد ازاں اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ فنانس بل کے تحت یکم جولائی سے نئے ٹیکس اقدامات اور مالیاتی اصلاحات نافذ العمل ہوں گی۔ تنخواہ دار طبقے، جائیداد کے لین دین، سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدن اور مختلف کاروباری شعبوں کے لیے ٹیکس کے نئے قواعد متعارف کرائے گئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید