• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 ارب سال قبل زمین سے ٹکرانیوالا شہابی تصادم دریافت، زمین کے قدیم ترین گڑھے کی عمر طے

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

سائنس دانوں نے مغربی آسٹریلیا کے علاقے پلبارا میں موجود دنیا کے قدیم ترین شہابی گڑھے کی عمر تقریباً 3 ارب سال طے کر دی۔

شہابِ ثاقب کا زمین کے ساتھ یہ تصادم ڈائنوسارز کے وجود میں آنے سے بھی اربوں سال پہلے پیش آیا تھا۔

تحقیقی ٹیم نے جدید معدنی تجزیے کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ ایک دیوہیکل شہابِ ثاقب تقریباً 3 ارب سال قبل زمین سے ٹکرایا تھا۔

ماہرین نے چٹانوں میں موجود معدنیات کے شواہد کی مدد سے اس قدیم واقعے کی درست تاریخ معلوم کی ہے۔

محققین کے مطابق یہ دریافت ثابت کرتی ہے کہ زمین کی ابتدائی تشکیل کے دوران بڑے شہابی تصادم عام تھے اور انہوں نے براعظموں کی تشکیل اور زمینی سطح میں بڑی تبدیلیوں میں اہم کردار ادا کیا۔

سائنس دانوں نے 2 مختلف معدنی نظاموں (mineral systems) سے حاصل ہونے والے نتائج کا موازنہ کیا ہے جن سے ایک ہی عمر سامنے آئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف معدنی نظاموں کے موازنے کے بعد اس عظیم شہابی تصادم کی تصدیق ہو گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت زمین کی ابتدائی تاریخ اور اربوں سال پہلے رونما ہونے والے پُرتشدد قدرتی عمل کو سمجھنے میں اہم پیش رفت ثابت ہو گی۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید