کراچی (شکیل یامین کانگا / اسٹاف رپورٹر) فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں میزبان کینیڈا، میکسیکو، جنوبی افریقہ اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کے راؤنڈ آف 32میں پہنچ گئیں۔ جنوبی افریقہ نے جنوبی کوریا کو 0-1سے ہرا کر تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل کی، میکسیکو نے 63ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کیا۔