لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی فضائیہ کے لئے تیار کئے جا رہے لائٹ کامبیٹ ایئر کرافٹ تیجس ایم کے1اے ہندوستان ایرو ناٹکس لمیٹڈ کو امریکی کمپنیجنرل الیکٹرک ایرو اسپیس سے ملنے والے چھ ایف 404 انجنوں میں سے ایک خراب نکل آیا جس کے بعد تیجس فائٹر پروگرام کو مزید تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ انجن کی وسیع پیمانے پر تکنیکی جانچ شروع کیے جانے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق جنرل الیکٹرک کے کچھ عرصہ قبل نئی پروڈکشن رن کے ابتدائی انجنوں میں ٹربائن بلیڈز یا ٹربائن ڈسکس میں مائیکرو کریکس جیسے ممکنہ نقائص کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔