• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باجوڑ، مبینہ ڈرون حملے میں بچہ جاں بحق، خاتون زخمی

باجوڑ(این این آئی)خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑ میں مبینہ ڈرون حملے میں ایک بچہ جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئی۔مقامی پولیس ذرائع کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے انعام خورو چینہ گئی میں حیات اللہ نامی شخص کے گھر پر مبینہ ڈرون حملہ کیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مبینہ ڈرون حملے میں 9 سالہ بچہ جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئیں۔

اہم خبریں سے مزید