دبئی (سبط عارف) ہرمز پر کنٹرول کیلئے بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کی ازسر نو تعمیر، خلیجی اتحادیوں کے تحفظ سے پہلے، امریکی فوجی تنصیبات کو محفوظ بنانے کا عمل تیزی سے جاری ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی میزائل اور ڈرونز سے خلیج میں موجود بڑے اور روایتی امریکی فوجی اڈے پہلے کے مقابلے میں زیادہ خطرات سے دوچار ہو گئے ہیں۔اسی لئے واشنگٹن نے حکمتِ عملی اختیار کی ہے جس کے تحت امریکی فوجی اثاثوں کو مختلف مقامات پر بکھر دیا جائے اور اہم ترین تنصیبات کو زیرِ زمین منتقل کیا جائے۔