اسلام آباد (نیوز رپورٹر، اپنے رپورٹر سے، نامہ نگار خصوصی) صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف فیلڈ مارشل عاصم منیر نےکراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے کیمپ پر بھارتی پراکسی کے دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، دہشتگردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا، وزیرداخلہ محسن نقوی ، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق،وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری، چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے ۔