• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی ایشیا؛غیر ملکی قرض تلے دبے 8 ممالک میں بھارت سرفہرست، پاکستان کا دوسرا نمبر

اسلام آباد ( رانا غلام قادر )جنوبی ایشیا کے غیر ملکی قرضوں کے بوجھ تلے دبے پہلے 8ممالک میں بھارت سر فہر ست اور پا کستان دوسرے نمبر پرہے۔2026کی رپورٹ کے مطابق بھارت پر کل بیرونی قرضہ 765بلین ڈالر ہے ۔ انڈیا کا ہر شہری 535ڈالر کا مقروض ہے۔ پاکستان پر کل بیرونی قرضہ 138بلین ڈالر ہے جو فی شہری 530ڈالر ہے۔ بنگلہ دیش کا تیسرا نمبر ہے جس کا بیرونی قرضہ 102ارب ڈالر ہے جو فی شہری 590ڈالر ہے۔ سری لنکا کا قرضہ 57ارب ڈالر ہے۔ فی شہری قرضہ 2590ڈالر ہے۔ نیپال پانچویں نمبر پر ہے جس کا قرضہ 11بلین ڈالر ہے فی شہری 370ڈالر ہے۔ بھوٹان کا قرضہ تین اعشاریہ پانچ ارب ڈالر ہے جو فی شہری 4400ڈالر ہے۔ مالدیپ کا کل قرضہ چار بلین ڈالر ہے ۔ ہر شہری 7500ڈالرکا مقروض ہے۔ افغانستان دو اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کا مقروض ہے ۔ ہر افغان شہری 60ڈالر کا مقروض ہے۔

اہم خبریں سے مزید